آئرش گلوکارہ شنیڈ اوکونر نے اسلام قبول کر لیا

Last Updated On 26 October,2018 04:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئرش گلوکارہ شنیڈ اوکونر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام دوستوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انھیں بھرپور سپورٹ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرش گلوکارہ شنیڈ اوکونر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں، انہوں نے یہ اہم اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

اپنی ٹویٹ میں شنیڈ اوکونر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کر کے”شہدا ڈیوٹ“ رکھ کیا ہے، انہوں نے اپنے ان تمام مسلمان دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا۔

شنیڈ اوکونر نے لکھا کہ وہ مسلمان ہونے پر بے حد فخر محسوس کر رہی ہیں، یہ کسی بھی ذہین نظریاتی سفر کا فطری نتیجہ ہے اور جتنے بھی صحیفے ہیں وہ سب اسلام کی طرف جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ شنیڈ اوکونر کی ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آئرش مسلم پیس اینٹی گریشن کاؤنسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عمر القادری کے سامنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

القادری نے یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا شہدا اسلام قبول کرنے کے بعد بے حد خوش ہیں۔ شنیڈ اوکونر نے اسلام قبول کرنے بعد حجاب لینا شروع کر دیا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے اپنی دوست کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ حجاب میری دوست نے دیا۔

یاد رہے شنیڈ اوکونر نے 1990ء کی دہائی میں اپنے گانے  نتھنگ کمپیئرز ٹو یو  سے شہرت حاصل کی تھی، ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اذان دیتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

فن کا دنیا سے تعلق رکھنے والی شنید اوکونر اسلام قبول کرنے والی پہلی فرد نہیں ہیں، ان سے پہلے بھی کئی شوبز کی دنیا کے کئی نامور فنکار اسلام قبول کر چکے ہیں، جن میں چند ایک پیش ہیں۔