ماسکو: (دنیا نیوز) روسی خفیہ ایجنسی کے دفتر کی لابی میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی عمر سترہ برس کے قریب ہے جس نے دیسی ساختہ بم کا استعمال کرتے ہوئے فیڈرل سیکیورٹی سروس کے اندر لابی میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کی زد میں آ کر تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے کمیٹی بنا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مشتبہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔