واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ میں 'اوباما جج ' موجود ہونے کا الزام لگا دیا۔ چیف جسٹس جان رابرٹس کا کہنا ہے ہمارے پاس نہ کوئی اوباما جج ہے، نہ ہی ٹرمپ جج، سپریم کورٹ ججز انصاف کے مطابق فیصلے دیتے ہیں۔
فیڈرل کورٹ کی جانب سے پناہ کی پابندی کالعدم قرار دینے پر صدر ٹرمپ نے فیصلہ دینے والے جج کو اباما جج قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ میں اوباما ججز موجود ہیں، جن کے فیصلے احمقانہ اور ملک کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے الزمات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمارے پاس نہ اوباما جج ہیں، نہ کلنٹن اور نہ ہی ٹرمپ جج ہیں، امریکی عدلیہ آزاد ہے، ہمارے جج انصاف کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔