انقرہ: (ویب ڈیسک) امریکا سے گولن تحریک سے وابستہ 84افرادکی حوالگی کامطالبہ، وزیرخارجہ
ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں تعاون نہ کیاتو اقوام متحدہ جائینگے ۔ ترک وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق معلومات امریکاسے شیئرکی ہیں۔ امریکا سے گولن تحریک سے وابستہ 84افرادکی حوالگی کامطالبہ کیاہے ، امید ہے کہ امریکا اس سلسلے میں تعاون کریگا۔