مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے گولیاں برسا کر 6 نہتے نوجوان شہید کر دیئے

Last Updated On 24 November,2018 10:48 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) آج صبح ہی بھارت نے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے گاؤں ' شل گد' کوبھارتی فورسز نے گھیرے میں لے کر نوجوانوں پر گولیاں برسا دیں۔ علاقہ مکینوں نے 6 شھادتوں پر زبردست احتجاج کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے شہر بیج بہارا کے قریبی گاؤں  شل گد  کو آدھی رات سے بھارتی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

علاقہ مکینوں نے بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔