لاہور: (روزنامہ دنیا) ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ کل 25 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس لاہور مرمت اور تزئین و آرائش کی وجہ سے عام شہریوں کی سیر و تفریح کے لئے بند رہے گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت جہاں وزیراعظم و گورنر ہاؤسز کے اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے وہیں انہیں عوام کے لیے بھی کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گورنر ہاؤس سندھ اور گورنر ہاؤس مری کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیاتھااورتب سے لاہورکےشہری گورنر ہاؤس کی سیر میں کافی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس کو عوام کے کھولنے کے بعد پہلے ہی دن تقریباً 20 ہزار افراد سیر کے لیے پہنچے تھے۔