لاہور: ( دنیا نیوز) پاسپورٹ انڈیکس کی مرتب کردہ حالیہ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات پاسپورٹ نے سنگاپور اور جرمنی کو پچھاڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔ جبکہ اس فہرست میں امریکا کا تیسرا اور برطانیہ کا چوتھا نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزہ کے بغیر 167 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ حیران کن طور پر گذشتہ برس متحدہ عرب امارات اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق یو اے ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب بغیر ویزہ کے 167 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ دبئی کے رہنما شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔اس فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 91 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پہلی دس پوزیشن پر براجمان ہونے والے ممالک درج ذیل ہیں: