افغان حکومت طالبان سے غیرمشروط مذاکرات پر آمادہ ہو گئی

Last Updated On 05 December,2018 12:34 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان حکومت طالبان سے غیرمشروط مذاکرات پر آمادہ ہوگئی۔ روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں افغان امن کونسل کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مذاکرات میں آئین کا نیا مسودہ تیار کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

افغان حکومت نے بغیر شرائط طالبان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی، مذاکرات کے دوران آئین کا نیا مسودہ تیار کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

ہائی پیس کونسل کے ترجمان احسان طاہری نے ماسکومیں خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت واضح اعلان کرچکی ہے کہ وہ طالبان سے غیرمشروط براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

قبل ازیں افغان حکومت کی شرط تھی کہ طالبان ہتھیار پھینک کر آئین کا احترام کریں پھر مذاکرات ہوں گے۔