پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے نئی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔
شمالی کوریا کی انتظامیہ نے نئی امریکی پابندیوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اس طرح پالیسیوں سے شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔
شمالی کوریا نے امریکی محکمہ خارجہ پر الزام لگایا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوبارہ خراب کرنا چاہتاہے، واشنگٹن نے تین اعلیٰ کوریائی حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں۔