سپین کے وزیرِاعظم کا کاتالونیہ میں اجلاس، مظاہرین کی روکنے کی کوشش

Last Updated On 21 December,2018 10:42 pm

بارسلونا: (دنیا نیوز) بارسلونا میں سپین کے وزیرِاعظم کے کابینہ اجلاس کے دوران کاتالونیہ کی آزادی کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے اجلاس روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مشتعل مظاہرین کو روکے رکھا۔

سپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچز نے ہفتہ وار اجلاس صوبہ کاتالونیہ کے دارلحکومت بارسلونا میں کرنے کا فیصلہ کیا تو کاتالونیہ کی آزادی کے کارکن اجلاس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انھوں نے آزادی کے حق میں نعرے بازی کی اور سپین کی قیادت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اجلاس روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مشتعل مظاہرین کو روکے رکھا، کاتالونیہ کی سپین سے علیحدگی کے لیے عوام پہلے ہی ریفرنڈم میں فیصلہ دے چکے ہیں۔