بارسلونا: (دنیا نیوز) کاتولونیا کی سپین سے آزادی کے حق میں سینکڑوں افراد بارسلونا کی سڑکوں پر نکل آئے۔ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 32 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے احتجاج کرتے 11 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
سپین میں علیحدگی پسند سراپہ احتجاج، بارسلونا میں ہسپانوی وزیراعظم کے کابینہ اجلاس کے دوران ،کاتالونیا کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
مشتعل مظاہرین کی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے احتجاج کرتے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔
یکم اکتوبر 2017ء میں کاتالونیا کی سپین سے علیحدگی پر ریفرنڈم ہوا تھا جس پر عوام کی اکثریت نے کاتالونیہ کوعلیحدہ ملک بنانے کافیصلہ کیا۔