واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردوان میں ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طاقت کے توازن میں پیدا ہونے والی خلا کو روکنے پر اتفاق کیا ہے، طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کو شام سے انخلا کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں طاقت کا خلا نہ پیدا ہونے دینے پر اتفاق ہو گیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فوجی، سفارتی اور دیگر حکام کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا تا کہ شام میں تبدیلی اور فوجی انخلا کا غلط استعمال نہ کیا جا سکے۔
طیب اردوان نے نیٹو اتحادی ملک کو انخلا کے لیے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی اور نقل و حمل کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔