واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے زیرِ اثر علاقہ ایک ہفتے میں مکمل طور پر آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ داعش کی مکمل شکست کا اعلان ایک ہفتے میں ممکن ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی زمین چھن چکی اور ان کی خلافت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم کچھ چھوٹے دھڑے اب بھی ہیں جو بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی جنگجؤوں کو کسی صورت امریکہ تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے اپنے اتحادیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے تک یہ اعلان ہو جانا چاہیے کہ 100 فیصد معاملات ہمارے پاس ہوں گے۔
امریکی فوج اور خفیہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مستقل دباؤ نہ رکھا گیا تو داعش پھر طاقت پکڑ سکتی ہے۔