واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار کے مطابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومے کی برطرفی معاملے پر نئے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔
ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے اور روسی ایجنٹ ہونے کے خدشات پر تحقیقات کیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ایف بی آئی پر کڑی تنقید کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے لیے تو کام نہیں کر رہے تھے؟ ایف بی آئی کی نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا
اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے مئی 2017ء میں ایف بی آئی سربراہ جیمز کومے کو برطرف کیا جس پر امریکی صدر پر شکوک بڑھ گئے اور ایف بی آئی نے ان کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں کہ کہیں ٹرمپ امریکی مفادات کے خلاف روس کے لیے تو کام نہیں کر رہے؟
صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے دعوے کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیمز کومے کو برطرف کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔