واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں شام میں داعش کو شکست ہوئی، اس تاریخی فتح کے بعد امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا وقت آ گیا ہے۔
امریکی صدر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ شام میں دشمن کے خلاف حقیقی اقدامات ان کے دور حکومت میں اٹھائے گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ داعش کو تاریخی شکست کے بعد وقت آ گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کو وطن واپس لایا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب شام میں مقیم امریکی فوجی اپنے خاندان اور پیاروں کے درمیان ہونگے۔
After historic victories against ISIS, it’s time to bring our great young people home! pic.twitter.com/xoNjFzQFTp
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 19, 2018
امریکی حکام کے مطابق انخلا کا عمل سو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مطابق امریکا شام میں کسی حد تک اپنی عسکری موجودگی برقرار رکھے گا۔