اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق پالیسی تبدیل کرلی، بھارت میں انتخابات کے بعد ایک بار پھر مذاکرات کی کوشش کریں گے۔
گلف نیوز کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر صدر ٹرمپ پاکستان کےمعترف ہیں، انہوں نے پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کردی ہے، ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان میں ملاقات بھی متوقع ہے تاہم اس کے لیے افغان طالبان سے مذاکرات کے نتائج کا انتظار ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ہندوستان کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد راہول گاندھی کی حکومت بنے یا مودی کی، پاکستان کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں۔