فواد چودھری نے ق لیگ میں فارورڈ بلاک سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

Last Updated On 16 January,2019 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی، مونس الٰہی نے بیان کے بعد اپنے ردعمل کے ٹویٹ میں اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک کا بیان دیا تو مسلم لیگ ق کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، جوابی ٹویٹ میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔ مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنے رہنماؤں کو ڈسپلن میں رکھیں۔

مسلم لیگ ق کے سخت ردعمل کے بعد فواد چودھری نے مونس الٰہی سے رابطہ کیا، فواد چودھری نے اپنے بیان پر معذرت کا ٹیکسٹ کر دیا۔ مونس الہی کا کہنا ہے کہ رات گئے فواد چودھری کا معذرت کا میسج آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کے منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا۔