اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ 10 سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی بدتر رہی، شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ دس برسوں کے دوران کی بدترین طرز حکمرانی کی وجہ سے پنشن واجبات ساڑھے 28 ارب روپے ہوگئے ہیں جو کہ پہلے صرف 29 کروڑ روپے تھے، صوبائی حکومت نے اس کے باوجود اس عرصے کے دوران 2 لاکھ 6 ہزار نائب قاصد مزید بھرتی بھی کئے۔
Last ten years of Balochistan is a classic example of misgovernance by provincial Govts pension liability gone up from 290M to 28.5B in 10 years, prov Govt recruited 206,000 Peons only, punjab and Sind are even worse where Shahbaz Sharif and Murad Shah played havoc with funds
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 23, 2019
فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی بھی انتہائی بدتر رہی جہاں دونوں کے وزراء اعلیٰ شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔