سعودی شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان امریکا میں سفیر تعینات

Last Updated On 25 February,2019 03:53 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ایک اور تاریخ رقم، شہزادے کے بجائے شہزادی ریمابنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سفیر تعینات کر دیا گیا، خالد بن سلمان ڈپٹی نائب وزیردفاع مقرر ہو گئے۔

سعودی عرب میں بڑی تبدیلی، نیا شاہی فرمان جاری ہو گیا۔ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سعودی سفیر مقرر کر دیا گیا۔ وہ شہزادے خالد بن سلمان کی جگہ لیں گی۔ شہزادی اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

سعودی عرب کے فرمانروا کے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو معاون وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ شہزادہ خالد بن سلمان ولی عہد محمد بن سلمان کے سگے چھوٹے بھائی ہیں۔
 

Advertisement