نئی دہلی: (دنیا نیوز) ولی عہد محمد بن سلمان اور مودی کی ملاقات میں پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا، مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور پلوامہ حملے کا ذکر نہ ہونے پر انڈین میڈیا تلملا اٹھا۔ سعودی وزیرخارجہ کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا کہ پاکستان پر الزامات بغیر ثبوت نہیں لگا سکتے۔
سعودی ولی عہد سے پاکستان مخالف بیان نہ ملنے پر بھارتی میڈیا سیخ پا، مہمان کو بھگوان سمجھا، ولی عہد کو فُل پروٹوکول دیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ بے لگام میڈیا نے مودی سرکار کو بھی گھسیٹا۔
پاکستان جیسا شاندار استقبال بھارت میں بھی ہوا لیکن شہزادے کو تو پاکستان زیادہ پیارا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں بھی پاکستان اور پلوامہ حملے کا ذکر نہ ہونے پر بھارتی میڈیا کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
جلے بھنے بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کو سعودی عرب سے تعلقات پر غور کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ ادھر بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ بغیر ثبوت پاکستان پر کوئی الزامات نہیں لگا سکتے۔ پاکستان خود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی قربانیاں دے چکا ہے۔