صدر ٹرمپ نے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کر لیا

Last Updated On 26 March,2019 12:05 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ اسرائیل نے عرب جنگ کے بعد شام کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار، 52 برس سے متنازع گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لیا۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے پہلے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں شامی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگوں کی رسید کاٹی ہے۔

لبنانی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے حکم نامے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دی ہے۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کر کے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو جواز فراہم کر چکا ہے جبکہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو بھی وہ اسرائیل کا حق سمجھتے ہیں۔
 

Advertisement