نیویارک: ( روزنامہ دنیا) امریکہ کے مقبول ترین گلوکار جان راجر سٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔
امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں۔
The President of the US didn t cause all of this. It s been around well before his tenure. But his rhetoric has certainly fueled and inspired these killers sick minds. He needs to condemn this evil ideology and take real steps to fight it.
— John Legend (@johnlegend) March 15, 2019
جان لیجنڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صدرٹرمپ واقعے کے براہ راست ذمہ دارنہیں ہیں لیکن ان کے بیانیے نے قاتل کو نیوزی لینڈ جیسے واقعے کیلئے اکسایا ہے۔ انہیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ ایسی بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں۔