لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے لاہور کے نوجوان سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سوگواران نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔
سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ شالا مارباغ میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سوگواران نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ دو سال قبل اپنے بیوی بچوں کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے والے سہیل شاہد لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے رہائشی تھے۔ سہیل شاہد کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ، شہید سہیل شاہد کےاہلخانہ کو ویزہ جاری
نمازہ جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ لاہور کے دوسرے علاقوں سے بھی سوگواران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اِس موقع پر شہید کے اہل خانہ
اپنے پیارے کی وفات پر غمزدہ دکھائی دئیے تو شہادت کا رتبہ ملنے پر فخر کا اظہار بھی کرتے رہے۔ غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات میں کیے گئے تھے۔