ٹرمپ نے کوئی جرم نہیں کیا تاہم بری الزمہ بھی نہیں، امریکی انتخابات پر رپورٹ پیش

Last Updated On 26 March,2019 12:05 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر امریکی کانگریس میں ملر رپورٹ کا خلاصہ پیش کر دیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کوئی جرم نہیں کیا لیکن وہ بری الزمہ بھی نہیں۔ امریکی صدر نے ردعمل میں کہا ہےکہ انہیں پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں سپیشل کونسل رابرٹ ملر کی تیارہ کردہ خفیہ رپورٹ کا خلاصہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوا ہے۔ تاہم انہیں بری الزمہ بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی ساز باز کا بھی کوئی واضح ثبوت نہیں ملا۔

ملر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ اٹارنی جنرل ولیم بر پر چھوڑ رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی جرم کیا ہے یا نہیں۔
امریکی صدر نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کوئی سازش نہیں ہوئی، انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں وہ مکمل طور پر بری الزمہ ہیں۔
 

Advertisement