کیوٹو: (دنیا نیوز) ایکواڈور میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
جولین اسانج کی گرفتاری کے خلاف ایکواڈور کے شہر کیوٹو میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین صدر کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول دیا۔ اہلکار مظاہرین کو سڑک پر لِٹا کر ڈنڈے مارتے رہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہو گئے، متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔