ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے الزام میں 37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔ ریاض، مکہ، مدینہ اور کئی دوسرے شہروں میں ان افراد کے سر قلم کیے گئے۔
سعودی حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ان37 افراد کو موت کی سزا دیئے جانے کی وجہ ان کا انتہاپسندی اور دہشت گردی کے نظریئے کو اپنانا اور دہشت گردوں کے گروہ تشکیل دینا تھا جن کا مقصد سکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا اور افراتفری و فرقہ واریت پھیلانا تھا۔
یہ سعودی عرب میں جنوری 2016 کے بعد ایک دن میں بڑی تعداد میں سزائے موت دینے کا پہلا واقعہ ہے۔