ٹرمپ نے یمن جنگ میں سعودی حمایت کیخلاف کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی

Last Updated On 18 April,2019 11:40 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے یمن جنگ میں سعودی حمایت کیخلاف کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی۔ ٹرمپ نے اسلامی ملک سے فوجی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے سعودی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ قرار داد غیر ضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
 

Advertisement