ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں 2 پاکستانیوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں ایک نائیجیرین خاتون، ایک یمنی اور 2 پاکستانی شامل تھے، ان کی سزا پر عمل درآمد مقدس شہر مکہ میں کیا گیا۔