کابل: (ویب ڈیسک) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کا تشدد میں کمی اور دوسروں ممالک کے اندرونی اختلافات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے متعلق بیان خطے میں مثبت تبدیلی لائے گا اور پاکستان کو مرکزی کردار دے گا۔
یاد رہے چین روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ افغان تنازع سے پاکستان اور افغانستان بری طرح متاثر ہوئے، اب ایک طویل انتظار کے بعد افغانستان میں امن کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔ پاکستان اس امن عمل کی بھرپور حمایت کر رہا ہے، اب افغان عوام خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
Greatly appreciate @ImranKhanPTI’s statement yesterday on #Afghanistan. His appeal for reduction of violence and policy against promoting internal conflict in other nations has potential to positively transform the region and give #Pakistan a leading role. https://t.co/VATrqWhTg2
— U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad (@US4AfghanPeace) April 26, 2019
ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کے ذریعے مذاکرات میں اپنے مقصد کی طرف راغب ہونا درست نہیں ہے۔ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ اس موقع کی اہمیت کا ادراک کریں اور اس سے استفادہ کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے تمام سفارتی اور سیکیورٹی تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان تمام فریقین سے درخواست کرتا ہے کہ موقع کی نزاکت کا احساس کیا جائے۔ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔