ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پہلا روزہ پیر 6 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری کے مطابق مملکت میں رمضان المبارک کا چاند اتوار اور پیر کی درمیانی شب نظر آنے کی قوی امید ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری کا کہنا ہے کہ چاند کی ظاہری ہیئت کے مطابق شعبان کا اختتام 29 کی بجائے 30 تاریخ کو ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر 6 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے تاہم سعودی عرب میں رویت ہلال، فلکی حساب کتاب کی بجائے حکومت کی تشکیل کردہ رویت کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہوتا ہے۔