ماسکو: (دنیا نیوز) ماسکو میں کریش لینڈنگ کے دوران روسی مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈٹ بھی شامل ہیں۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسافر طیارہ زمین پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے میں دو بچوں اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد لقمہ اجل بن گئے، طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں سے 37 کو بچا لیا گیا۔
حکام کےمطابق روسی مسافر طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث ماسکو کے شیر میٹیوووا ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارہ پہلی کوشش میں لینڈنگ میں ناکام رہا تھا۔