ماسکو: افغان سیاستدانوں اور طالبان وفد میں امن مذاکرات

Last Updated On 30 May,2019 03:11 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے اہم سیاستدانوں اور طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد میں امن کے لیے مذاکرات ہوئے۔

دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں طالبان وفد کی قیادت سیاسی امور کے نگران اور اعلیٰ مذاکرات کار ملا برادر اخوند نے کی ۔طالبان رہنما نے افغانستان میں قیامِ امن سے متعلق کسی بھی معاہدے پر اتفاق کے لیے بین الاقوامی افواج کا انخلا ضروری قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن چاہتے ہیں لیکن اس کی جانب پیش قدمی سے قبل امن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔

اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے غیر ملکی افواج کا انخلاء ضروری ہے، قیام امن کے لیے سب فریقین کو مل جل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

 

Advertisement