اوساکا: (دنیا نیوز) جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹونٹی سربراہ اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ عالمی رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے دوران صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ نے آپس میں مصافحہ بھی کیا۔ اجلاس میں میزبان جاپانی وزیراعظم ابے شنزو نے سب سے پہلے خطاب کیا۔
اجلاس کے پہلے سیشن میں ڈجیٹل معیشت پر بات ہوئی، میزبان وزیراعظم شنزو ابے کے مختصر خطاب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے بھی خطاب کیا۔
امریکی صدر نے عالمی رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے دوران چینی صدر کے ساتھ بھی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر برکس کا بھی اجلاس ہوا جہاں روس، چین، جنوبی افریقا، برازیل اور بھارت نے شرکت کی۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔ بیس ممالک کےعلاوہ عالمی اداروں کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ہیں، یہ دو روزہ سمٹ ہفتے کو ختم ہو گی۔