ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آرامکو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کے سرکاری فیصلے کے تحت کیا گیا۔ سعودی حکومت کے اس فیصلے پر عوام نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور بعض سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کڑی نکتہ چینی کی۔
بعض شہریوں نے اس فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ بعض سعودی شہریوں نے یمن کے خلاف سعودی جنگ پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔