مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 3 کشمیری شہید

Last Updated On 31 July,2019 11:44 pm

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں غاصب بھارت کا ظلم جاری ہے، بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

ضلع بانڈی پورہ میں ظالمانہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے نوجوانوں کو شہید کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ بھارتی فوج علاقے میں گشت کر کے خوف و ہراس پھیلاتی رہی۔ کشمیریوں نے بھارت کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا۔