لندن: (دنیا نیوز) برطانوی کنٹزرویٹو پارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے بھارتی حکمرانوں کی طرف سے کشمیری خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ پر آواز اُٹھا دی۔
انہوں نے کشمیری خواتین سے شادی کی خواہش سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی موقف کو عورت سے نفرت قرار دیدیا۔
Disgusting & disturbing use of misogyny & gender based threats
— Sayeeda Warsi (@SayeedaWarsi) August 10, 2019
There is a long and well documented history of sexual violence by Indian soldiers.
UK @foreignoffice is the leading voice on #PSVI around the world - and Kashmiri women urgently need our support #IStandWithKashmir https://t.co/fOkDWY2cKA
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکاورں کی خواتین سے زیادتی کی لمبی تاریخ ہے۔
سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزارت خارجہ جنسی ہراسگی کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے۔
کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو برطانوی وزارت خارجہ کی حمایت کی اشد ضرورت ہے۔