مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور عید اجتماعات پر پابندی قابل تشویش ہے: او آئی سی

Last Updated On 14 August,2019 10:47 pm

جدہ: (دنیا نیوز) او آئی سی کے جنرل سیکرٹری یوسف بن احمد بن عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر قدغن لگانے پر تشویس ہے، عید الاضحی کے موقع پر کشمیر کا مکمل لاک ڈاؤن اور عید کے اجتماعات پر پابندی قابل تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی حقوق کو سلب کرنا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکام کشمیری مسلمانوں کے انسانی اور مذہبی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

جنرل سیکرٹری او آئی سی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کاوشیں تیز کرنے کی اپیل ہے، مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔