کابل: (دنیا نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں شادی تقریب پر خود کش حملے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 182 زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا، حکام کے مطابق خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہو گئی جبکہ 182 زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔