نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت پر جنگ کا پاگل پن سوار ہو گیا، ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا اشارہ دیدیا۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کہتے ہیں مستقبل کی حکمت عملی حالات دیکھ کر بنائیں گے۔ راج ناتھ کے اشتعال انگیز بیان سے کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ثابت ہو گا۔
مودی سرکار عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ بن گئی۔ بھارتی وزیردفاع کی ایک اور گیدڑ بھبکی، نیوکلیئر پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا نیوکلیئر پالیسی میں تبدیلی مستقبل کی حکمت عملی اور حالات دیکھ کر کریں گے۔
کیا راجہ نارتھ نے سیکیورٹی کونسل اجلاس سے پہلے اقوام عالم کو دھمکی دی، اہم سوال کھڑا ہوگیا۔ راج ناتھ کا بیان ایک خطرناک انتہاپسند سوچ اور ایٹمی جنگ کے خطرے کی طرف اشارہ ہے۔
1974 میں بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کیا، بھارت کو اس عمل سے باز رکھنے کیلئے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کا 1974میں قیام عمل میں آیا تھا۔ بھارتی وزیردفاع کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ مودی سرکار پاگل پن کی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔