سڈنی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں ظلم و تشدد پر پوری دنیا میں آوازیں بلند ہونے لگیں، آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی رہینن کی اپنی حکومت کی خاموشی پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا بھارتی حکمرانوں کے کشمیری خواتین سے شادی کے نعرے قابل شرم ہیں، مودی نے کشمیر میں ظلم و زیادتی کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ زیراعظم مورسن بھارت سے تجارت میں لگے ہیں۔
ہمارے وزیراعظم مورسن بھارت کےساتھ مزید تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ہمیں کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانی ہے جہاں بڑے ظلم کیے جا رہے ہیں۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، لائن آف کنٹرول پر کیمپوں میں خواتین سے ایسی کہانیاں سننے کو ملی جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنی۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر لاپتہ ہے اور وہ اکیلی اپنے خاندان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ایسی شکایت ہزاروں خواتین کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت زمین پر قبضہ کے لیے کشمیر کی ثقافت کو تباہ کر رہی ہے، بھارتی حکمرانوں کی جانب سے کشمیر پر قبضہ کے لیے کشمیری خواتین سے شادی کرنے کے نعرے قابل شرم ہیں۔