نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار بھی کشمیریوں کی آوازبن گیا، بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم دنیا کو بتا دیئے۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں غصے کی آگ بھڑکا دی ہے اور تمام بھارت پر جمہوریت داغ دی۔ آرٹیکل 370 کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دیتا تھا جس کو بھارتی وزیراعظم نے ختم کر دیا۔
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ مودی بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، سرینگرمیں رہنے والوں کے مطابق گلیوں میں لوگوں کا نہیں فوجیوں کا ہجوم ہے، ٹریفک جام کی بجائے جگہ جگہ خاردارتاریں لگی ہوئی ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ لوگ گھروں میں بغیر ٹیلی فون، کیبل اور انٹرنیٹ سروس کے رہ رہے ہیں، مودی شاید یہ خواب پورا کرنا چاہتے ہیں کہ ہندو قوم پسند 1950ء کی سطح پر واپس چلے جائیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا کہ مودی نے جمہوریت داغ کرکشمیرمیں غصے کی ایسی آگ بھڑکا دی ہے جو شاید مستقبل میں کافی دیر تک جلتی رہے، ان کا ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا وعدہ کشمیر اور بھارتی جمہوریت کیلئے تاریک دن بن سکتا ہے۔