اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے، کشمیر کے لیے آخری فوجی اور آخری گولی تک لڑیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے بعد مزید تشدد کا خدشہ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم فکر نہ کرے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، بھارت پلوامہ طرز کا جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظر میں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ مسئلے میں کیا کردار ادا کرسکتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، سمجھدار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے کی، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، ہماری توجہ مشرقی سرحدوں پر ہے۔
صحافیوں کی طرف سے غیر رسمی ملاقات کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملے کرنا چاہتا ہے جس پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، مقبوضہ وادی ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظرمیں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلےمیں کیا کردار ادا کر سکتی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں دراندازی بھارتی فوج کی ناکامی ہے، کشمیر کسی ادارے یا شخص کا مسئلہ نہیں بلکہ نیشنل ایشوہے، دنیانے 27 فروری کو پاک افواج کی قابلیت دیکھ لی ہے، ابھی کرفیو ہے جیسے ہی نرمی ہو گی وہاں مزید تشدد کا خدشہ ہے۔