انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے ارکان نے دارالحکومت انقرہ میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، ترکی میں بھی بھی کشمیریوں بہن بھائیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پریشان، راہول گاندھی کو سرینگر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا
خبر رساں ادارے کے مطابق پلے کارڈ کے اوپر”کشمیری آزادی چاہتے ہیں“ اور ”کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے“ جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل اور اس کی حیثیت کا فیصلہ بھارت کو نہیں بلکہ کشمیری عوام کو کرنا چاہیے۔
دوسری طرف ترکی کے دوسرے بڑے شہر استبول میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے اور بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔