واشنگٹن : (ویب ڈیسک) ترکی کی جانب سے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کے بعد امریکا نے ترکی کیساتھ ایف 35 جنگی طیاروں کے منصوبے کی ڈیل کو منسوخ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشام کا کہنا ہے کہ روسی میزائل نظام خریدنے کے فیصلے کی وجہ سے ایف 35 پروگرام میں ترکی کی مزید شمولیت ممکن نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف 35 طیارے نگرانی کے ایک ایسی روسی نظام کے ساتھ نہیں چل سکتے جو جدید صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کے لیے استعمال کیا جاتا ہو۔
دوسری طرف دفاعی شعبے کے امریکی نائب سیکرٹری ایلن لارڈ کا کہنا ہےکہ اس منصوبے سے ترکی کے اخراج کا عمل ممکنہ طور پر اگلے برس شروع ہو جائے گا۔