2620 افراد نے ملکر سائیکل نما نقشہ بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 16 July,2019 10:48 am

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں 2620 افراد نے مل کر سائیکل نما نقشہ بنا کر عالمی ریکاڈ بنا ڈالا۔

گینز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹا گرام پر شیئر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے ملکر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی انسانی تصویر بنائی، یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو سائیکلنگ فیسٹیول اور ماسکو روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی نے ریکارڈ بنانے کے لیے ان لوگوں کا ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جون 2017 میں برطانیہ میں ایک ہزار 490 بچوں نے ملکر دنیا کی سب سے بڑی انسانوں کی مدد سے سائیکل کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس ریکارڈ میں زیادہ تر سکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا جب کہ چند سائیکلسٹ نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا۔
 

Advertisement