ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے گہرے سمندر میں آبدوز میں آگ لگنے سے اعلیٰ افسروں سمیت 14 نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
روس میں گہرے سمندر میں تحقیقاتی مشن پر گئی آبدوز میں آگ لگ گئی جس سے سات ہائی رینکنگ افسران سمیت چودہ اہلکار ہلاک ہو گئے، روسی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آگ جوہری آبدوز میں لگی۔
صدر ولادی میر پوٹن نے حادثے پر افسوس کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔