سائیبیریا: (ویب ڈیسک) روس میں مسافر طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی علاقے سائبیریا میں ہنگامی حالات کی علاقائی وزارت کا کہنا ہے کہ آنٹونوف چوبیس طرز کا ایک مسافر ہوائی جہاز تھا جسے بُوریاتیا کے خطے میں ایئر پورٹ پر ہنگامی اترنا پڑا۔
طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت کل 48 افراد سوار تھے۔ دوران پرواز ایک انجن بند ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر پھسلتا ہوا ایک چھوٹی عمارت سے جا ٹکرایا۔ اس دوران اس میں آگ بھی لگ گئی تھی جس کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ان کی انتہائی نگہداشت حالت میں ہسپتال میں رکھا گیا ہے جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔