ماسکو: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد روس بھی جوہری معاہدے سے نکلنے کو تیار ہے، صدر پیوٹن نے آئی این ایف کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں بل جمع کروا دیا۔
امریکا پہلےہی اگست میں معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر چکا ہے، امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ انیس سو ستاسی کے تاریخی معاہدے کو روس نے میزائل کا ٹیسٹ کر کے توڑا ہے۔ رو س کا موقف ہے کہ وہ امریکا کے جواب میں ایسا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور روس میں ایٹمی عدم پھیلاو سمیت خطرناک ہتھیاروں سے متعلق معاہدے موجود ہیں، آئی این ایف کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے، یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر تک مخصوص کیا گیا تھا۔