ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن کا کہنا تھا کہ تعلقات کی بحالی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت سی امیدیں ہیں۔ چاہتا ہوں دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہوں۔
سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی روابط اور وینزویلا کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وینزویلا کے بحران کے اوپر پومپیو کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو جانا ہو گا۔ روس اس بحران پر ہمارا ساتھ دے۔
یاد رہے کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد مائیک پومپیو کا یہ روس کا پہلا دورہ تھا۔