ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں پاور پلانٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں پاور پلانٹ سے 50 میٹر کی دور پر خوفناک آتشزدگی کے باعث ایک شخص چل بسا ہے جبکہ اس واقعہ کے دوران 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ پاور پلانٹ سے متصل گیس پائپ لائن پھٹنے سے لگی جس پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، ریسکیو کارروائیوں میں 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 آگ بجھانے والی گاڑیوں نے حصہ لیا۔
وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق اس پاورپلانٹ سے ماسکو کو بجلی، گیس کی سپلائی کی جاتی تھی، آپریشن کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جس جگہ آتشزدگی لگی وہاں آس پاس کے قریب ہزاروں کی تعداد میں رہائشی رہتے تھے۔